كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ صحيح وَعَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَاذَا أُنْزِلَ مِنْ الْخَزَائِنِ وَمَاذَا أُنْزِلَ مِنْ الْفِتَنِ
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
باب: آنحضرت ﷺکےمعجزات یعنی نبوت کی نشانیوں کابیان
اور زہری سے روایت ہے ، ان سے ہندبنت الحارث نے بیان کیا کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو فرمایا : سبحان اللہ ! کیسے کیسے خزانے اترے ہیں ( جو مسلمانوں کو ملیں گے ) اور کیا کیا فتنے وفساد اترے ہیں ۔
تشریح :
جن میں مسلمان مبتلا ہوں گے، فتوحات اسلامی اور باہمی جھگڑے ہردو کے لیے آپ نے پیش گوئی فرمائی جو حرف بہ حرف پوری ہوئی۔
جن میں مسلمان مبتلا ہوں گے، فتوحات اسلامی اور باہمی جھگڑے ہردو کے لیے آپ نے پیش گوئی فرمائی جو حرف بہ حرف پوری ہوئی۔