‌صحيح البخاري - حدیث 3598

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ حَدَّثَتْهَا عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَزِعًا يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدْ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمأْجُوجَ مِثْلُ هَذَا وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ وَبِالَّتِي تَلِيهَا فَقَالَتْ زَيْنَبُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3598

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب: آنحضرت ﷺکےمعجزات یعنی نبوت کی نشانیوں کابیان ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعیب نے خبردی ، انہیں زہری نے ، کہا کہ مجھ سے عروہ بن زبیرنے بیان کیا ، ان سے زینب بنت ابی سلمہ نے بیان کیا ، ان سے ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم کو زینب بنت ابی جحش رضی اللہ عنہا نے خبردی کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے توآپ بہت پریشان نظر آرہے تھے اور یہ فرمارہے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ، عرب کے لیے تباہی اس شر سے آئے گی جس کے واقع ہونے کا زمانہ قریب آگیا ہے ۔ آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا شگاف پیدا ہوگیا ہے اور آپ نے انگلیوں سے حلقہ بناکر اس کی وضاحت کی ۔ ام المومنین زینب رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا : یار سول اللہ ! ہم میں نیک لوگ ہوں گے پھر بھی ہم ہلاک کردیئے جائیںگے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں جب خباثتیں بڑھ جائیں گی ( تو ایسا ہوگا )