‌صحيح البخاري - حدیث 3588

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ صحيح ((وتجدون من خیر الناس اشدھم کراھیۃ لھذا الامر حتی یقع فیہ والناس معادن :خیارھم فی الجاھلیۃ خیارھم فی الاسلام ))

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3588

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب: آنحضرت ﷺکےمعجزات یعنی نبوت کی نشانیوں کابیان اور تم حکومت کے لیے سب سے زیادہ بہتر شخص اسے پاو¿گے جو حکومت کرنے کو براجانے ( یعنی اس منصب کو خود کے لیے ناپسند کرے ) یہاں تک کہ وہ اس میں پھنس جائے ۔ لوگوں کی مثال کان کی سی ہے جو جاہلیت میں شریف تھے ، وہ اسلام لانے کے بعد بھی شریف ہیں ۔