‌صحيح البخاري - حدیث 3563

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ صحيح حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا عَابَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ إِنْ اشْتَهَاهُ أَكَلَهُ وَإِلَّا تَرَكَهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3563

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب: نبی کریم ﷺ کے حلیہ اوراخلاق مجھ علی بن جعد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کو شعبہ نے خبردی ، انہیں اعمش نے ، انہیں ابوحازم نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا ، اگر آپ کو مرغوب ہوتا تو کھاتے ورنہ چھوڑدیتے ۔
تشریح : اللہ والوں کی یہی شان ہوتی ہے، برخلاف اس کے دنیا پرست شکم پرور لوگ کھانا کھانے بیٹھتے ہیں اورلقمہ لقمہ میں عیب جوئیاں شروع کردیتے ہیں، اللہ پاک ہر مسلمان کو اسوہ رسول پر عمل کی توفیق بخشے۔ ( آمین ) اللہ والوں کی یہی شان ہوتی ہے، برخلاف اس کے دنیا پرست شکم پرور لوگ کھانا کھانے بیٹھتے ہیں اورلقمہ لقمہ میں عیب جوئیاں شروع کردیتے ہیں، اللہ پاک ہر مسلمان کو اسوہ رسول پر عمل کی توفیق بخشے۔ ( آمین )