‌صحيح البخاري - حدیث 3539

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ كُنْيَةِ النَّبِيِّ ﷺ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3539

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب: رسول کریم ﷺکی کنیت کا بیان ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے ایوب نے ، ان سے ابن سیرین نے بیان کیا اور انہون نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، آپ نے بیان کیا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت نہ رکھاکرو ۔
تشریح : حافظ رحمہ اللہ نے کہا : بعضوں کے نزدیک یہ مطلقاً منع ہے۔ بعضوں نے کہا کہ یہ ممانعت آپ کی زندگی تک تھی۔ بعض نے کہا جمع کرنا منع ہے یعنی محمد ابوالقاسم نام رکھنا۔ قول ثانی کو ترجیح ہے۔ حافظ رحمہ اللہ نے کہا : بعضوں کے نزدیک یہ مطلقاً منع ہے۔ بعضوں نے کہا کہ یہ ممانعت آپ کی زندگی تک تھی۔ بعض نے کہا جمع کرنا منع ہے یعنی محمد ابوالقاسم نام رکھنا۔ قول ثانی کو ترجیح ہے۔