كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ خَاتِمِ النَّبِيِّينَ ﷺ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ كَرَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَكْمَلَهَا وَأَحْسَنَهَا إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ فَجَعَلَ النَّاسُ يَدْخُلُونَهَا وَيَتَعَجَّبُونَ وَيَقُولُونَ لَوْلَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
باب: آنحضرت ﷺ کا خاتم النبیین ہونا
ہم سے محمد بن سنان نے بیان کیا ، کہا ہم سے سلیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید بن میناءنے بیان کیا اور ان سے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری اور دوسرے انبیاءکی مثال ایسی ہے جیسی کسی شخص نے کوئی گھر بنایا ، اسے خوب آراستہ پیراستہ کرکے مکمل کردیا ۔ صرف ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑدی ۔ لوگ اس گھر میں داخل ہوتے اور تعجب کرتے اور کہتے کاش یہ ایک اینٹ کی جگہ خالی نہ رہتی تو کیسا اچھا مکمل گھر ہوتا ۔
تشریح :
میری نبوت نے اس کمی کو پورا کرکے قصر نبوت کو پورا کردیا۔ اب میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔
میری نبوت نے اس کمی کو پورا کرکے قصر نبوت کو پورا کردیا۔ اب میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔