‌صحيح البخاري - حدیث 3519

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ مَا يُنْهَى مِنْ دَعْوَةِ الجَاهِلِيَّةِ صحيح حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح وَعَنْ سُفْيَانَ عَنْ زُبَيْدٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3519

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب: جاہلیت کی سی باتیں کرنامنع ہے ہم سے ثابت بن محمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے عبداللہ بن مرہ نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ، اور سفیان نے زبید سے ، انہوں نے ابراہیم سے ، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ( نوحہ کرتے ہوئے ) اپنے رخسار پیٹے ، گریبان پھاڑ ڈالے ، اور جاہلیت کی پکار پکارے ۔
تشریح : اگر ان کاموں کو درست جان کرکرتا ہے تو وہ اسلام سے خارج ہے ورنہ یہ تغلیظ کے طورپر فرمایا کہ وہ مسلمانوں کی روش پر نہیں ہے۔ اگر ان کاموں کو درست جان کرکرتا ہے تو وہ اسلام سے خارج ہے ورنہ یہ تغلیظ کے طورپر فرمایا کہ وہ مسلمانوں کی روش پر نہیں ہے۔