‌صحيح البخاري - حدیث 3492

كِتَابُ المَنَاقِبِ بابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ} [الحجرات: 13] صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا كُلَيْبٌ حَدَّثَتْنِي رَبِيبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَظُنُّهَا زَيْنَبَ قَالَتْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَقُلْتُ لَهَا أَخْبِرِينِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ كَانَ مِنْ مُضَرَ كَانَ قَالَتْ فَمِمَّنْ كَانَ إِلَّا مِنْ مُضَرَ كَانَ مِنْ وَلَدِ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3492

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب: اللہ تعالیٰ کا سورۃ حجرات میں ارشاد ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، ان سے عبدالواحد نے ، کہاہم سے کلیب نے بیان کیا ، اور ان سے ربیبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ، میرا خیال ہے کہ ان سے مراد زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا ہیں ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم ، نقیر اور مزفت کے استعمال سے منع فرمایا تھا اور میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ مجھے بتائےے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق کس قبیلہ سے تھا ؟ کیا واقعی آپ کا تعلق مضر سے تھا ؟ انہوں نے کہا پھر اور کس سے ہوسکتا ہے یقینا آپ کا تعلق اسی قبیلہ سے تھا ۔ آپ نضر بن کنانہ کی اولاد میں سے تھے ۔
تشریح : دباء کدو کے تونبے، حنتم سبزلاکھی برتن ، نقیر لکڑی کا کریدا برتن اورمزفت روغنی برتن۔ یہ چاروں شراب کے برتن تھے جس میں عرب شراب بنایا کرتے تھے۔ جب شراب کی ممانعت ہوئی توان برتنوں کے استعمال سے بھی ان لوگوں کو روک دیا گیا۔ دباء کدو کے تونبے، حنتم سبزلاکھی برتن ، نقیر لکڑی کا کریدا برتن اورمزفت روغنی برتن۔ یہ چاروں شراب کے برتن تھے جس میں عرب شراب بنایا کرتے تھے۔ جب شراب کی ممانعت ہوئی توان برتنوں کے استعمال سے بھی ان لوگوں کو روک دیا گیا۔