‌صحيح البخاري - حدیث 3475

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَرْأَةِ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ فَقَالُوا وَمَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ حِبُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمَهُ أُسَامَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ ثُمَّ قَامَ فَاخْتَطَبَ ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمْ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمْ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3475

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب ہم سےقتیبہ بن سعید نےبیان کیا ، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، ان سےعروہ نے اوران سے حضرت عایشہ ؓ نے کہ مخزومیہ خاتون (فاطمہ بن اسود) جس نے (غزوہ فتح کےموقع پر)چوری کرلی تھی، اس کےمعاملہ نے قریش کوفکر میں ڈال دیا۔انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اس معاملہ پرآنحضرت ﷺسے گفتگو کون کرے ! آخر یہ طے پایا کہ اسامہ بن زید ؓ آپ کوبہت عزیز ہیں۔ ان کے سوا اور کوئی اس کی ہمت نہیں کرسکتا ۔چنانچہ اسامہ نےآنحضرت ﷺ سےاس بارےمیں کچھ کہا توآپ نےفرمایا ۔اسامہ ! کیا تواللہ کی حدود میں سے ایک حد کےبارے میں سفارش کرتا ہے؟ پھر آپ کھڑے ہوئےاورخطبہ دیا( جس میں) آپ نے فرمایا ۔پچھلی بہت سی امتیں اس لیے ہلاک ہوگئیں کہ جب ان کا کوئی شریف آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اوراگر کوئی کمزور چوری کرتا تو اس پرحد قائم کرتےاور اللہ کی قسم !اگر فاطمہ بنت محمد ﷺ بھی چوری کرے تومیں اس کا بھی ہاتھ کاٹ ڈالوں۔
تشریح : اس حدیث کی شرح کتاب الحدود میں آئے گی۔ چور کاہاتھ کاٹ ڈالنا شریعت موسوی میں بھی تھا۔جوکوئی اس سزا کووحشیانہ بتائے وہ خود وحشی ہے اورجوکوئی مسلمان ہوکر اس سزا کوخلاف تہذیب کہےوہ کافراور دائرہ اسلام سےخارج ہے۔(وحیدی) حضرت اسامہ رسو ل اللہ ﷺ کےبڑے ہی چہیتے بچے تھے کیونکہ ان کےوالد حضرت زید بن حارثہ کی پرورش رسول اللہ ﷺ نےکی تھی ۔یہاں تک کہ بعض لوگ ان کورسول کریم ﷺ کا بیٹا سمجھتے اوراسی طرح پکارتے مگر آیت کریمہ ( ادعوھم لاآبائھم ) الخ ( الاحزاب : 5) نےان کواس طرح پکارنے سےمنع کردیا۔ اس حدیث کی شرح کتاب الحدود میں آئے گی۔ چور کاہاتھ کاٹ ڈالنا شریعت موسوی میں بھی تھا۔جوکوئی اس سزا کووحشیانہ بتائے وہ خود وحشی ہے اورجوکوئی مسلمان ہوکر اس سزا کوخلاف تہذیب کہےوہ کافراور دائرہ اسلام سےخارج ہے۔(وحیدی) حضرت اسامہ رسو ل اللہ ﷺ کےبڑے ہی چہیتے بچے تھے کیونکہ ان کےوالد حضرت زید بن حارثہ کی پرورش رسول اللہ ﷺ نےکی تھی ۔یہاں تک کہ بعض لوگ ان کورسول کریم ﷺ کا بیٹا سمجھتے اوراسی طرح پکارتے مگر آیت کریمہ ( ادعوھم لاآبائھم ) الخ ( الاحزاب : 5) نےان کواس طرح پکارنے سےمنع کردیا۔