كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الطَّاعُونِ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ عَذَابٌ يَبْعَثُهُ اللَّهُ عَلَى مَنْ يَشَاءُ وَأَنَّ اللَّهَ جَعَلَهُ رَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ لَيْسَ مِنْ أَحَدٍ يَقَعُ الطَّاعُونُ فَيَمْكُثُ فِي بَلَدِهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُصِيبُهُ إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ إِلَّا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ شَهِيدٍ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب ہم سےموسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ،انہوں نے کہاہم سے داؤد بن ابی فرات نےبیان کیا ،کہا ہم سے عبداللہ بن بریدہ نےبیان کیا ، ان سے یحیی بن یعمر نے اوران سےام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ بیان کیا کہ میں نے آنحضرت ﷺ سےطاعون کےبارے میں پوچھا توآپ نےفرمایا کہ یہ ایک عذاب ہے،اللہ تعالیٰ جس پرچاہتا ہےبھیجتا ہےلیکن اللہ تعالیٰ نےاس کومومنوں کےلیےرحمت بنادیا ہے ۔اگر کسی شخص کی بستی میں طاعون پھیل جائے اور وہ صبر کےساتھ خدا کی رحمت سےامید لگائے ہوئے وہیں ٹھہرارہے کہ ہوگاوہی جواللہ تعالیٰ نےقسمت میں لکھا ہےتواسے شہید کےبرابر ثواب ملےگا۔