‌صحيح البخاري - حدیث 3472

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ عَقَارًا لَهُ فَوَجَدَ الرَّجُلُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ فِي عَقَارِهِ جَرَّةً فِيهَا ذَهَبٌ فَقَالَ لَهُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ خُذْ ذَهَبَكَ مِنِّي إِنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الْأَرْضَ وَلَمْ أَبْتَعْ مِنْكَ الذَّهَبَ وَقَالَ الَّذِي لَهُ الْأَرْضُ إِنَّمَا بِعْتُكَ الْأَرْضَ وَمَا فِيهَا فَتَحَاكَمَا إِلَى رَجُلٍ فَقَالَ الَّذِي تَحَاكَمَا إِلَيْهِ أَلَكُمَا وَلَدٌ قَالَ أَحَدُهُمَا لِي غُلَامٌ وَقَالَ الْآخَرُ لِي جَارِيَةٌ قَالَ أَنْكِحُوا الْغُلَامَ الْجَارِيَةَ وَأَنْفِقُوا عَلَى أَنْفُسِهِمَا مِنْهُ وَتَصَدَّقَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3472

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب ہم سےاسحاق بن نصر نےبیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبدالرزاق نےخبردی، انہیں معمر نے ،انہیں ہمام نے اور ان سےابوہریرہ نےبیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا ، ایک شخص نےدوسرے شخص سےمکان خریدا اورمکان کےخریدار کواس مکان میں ایک گھڑا ملا جس میں سونا تھا جس سےوہ مکان اس نےخریدا تھا اس سے اس نے کہا بھائی گھڑا لےجاؤ۔ کیونکہ میں نےتم سے گھر خریدا ہےسونا نہیں خریدا تھا لیکن پہلے مالک نےکہا کہ میں نےگھر کوان تمام چیزوں سمیت تمہیں بیچ دیا تھا جواس کے اندر موجودہوں ۔ یہ دونوں ایک تیسرے شخص کےپاس اپنامقدمہ لےگئے ۔ فیصلہ کرنےوالے نےان سےپوچھا کیا تمہارے کوئی اولاد ہے؟ اس پر ایک نے کہاکہ میرا ایک لڑکا ہے اوردوسرے نےکہا میری ایک لڑکی ہے۔فیصلہ کرنے والے نےان سے کہا کہ لڑکے کا لڑکی سےنکاح کردو سونا انہیں پرخرچ کردو اورخیرات بھی کردو۔
تشریح : قسطلانی رحمہ اللہ نے کہا کہ شافعہ کامذہب یہ ہے اگرکوئی زمین بیچے پھر اس میں سےخزانہ نکلے تووہ بائع ہی کا ہوگاجیسے گھر بیچے اس میں کچھ اسباب ہوتو وہ بائع ہی کوملے گا مشتری شرط کرلے تو دوسری بات ہے۔ قسطلانی رحمہ اللہ نے کہا کہ شافعہ کامذہب یہ ہے اگرکوئی زمین بیچے پھر اس میں سےخزانہ نکلے تووہ بائع ہی کا ہوگاجیسے گھر بیچے اس میں کچھ اسباب ہوتو وہ بائع ہی کوملے گا مشتری شرط کرلے تو دوسری بات ہے۔