‌صحيح البخاري - حدیث 3469

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهُ قَدْ كَانَ فِيمَا مَضَى قَبْلَكُمْ مِنْ الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ وَإِنَّهُ إِنْ كَانَ فِي أُمَّتِي هَذِهِ مِنْهُمْ فَإِنَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3469

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نےبیان کیا،انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، ان سے ان کےوالد نےبیان کیا، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا ،ان سےابوہریرہ نے کہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،گزشتہ امتوں میں محدث لوگ ہواکرتے تھے اوراگر میری امت میں کوئی ایسا ہےتووہ عمر بن خطاب ہیں۔
تشریح : لفظ محدث دال کےفتحہ کے ساتھ ہے۔اللہ کی طرف سےاس کے ولی کے د ل میں ایک بات ڈال دی جاتی ہے۔ حضر ت عمر کویہ درجہ کامل طورپرحاصل تھا۔ کئی باتوں میں ان ہی کی رائے کی مطابق وحی نازل ہوئی۔ اس لیے آپ کومحدث کہا گیا۔ لفظ محدث دال کےفتحہ کے ساتھ ہے۔اللہ کی طرف سےاس کے ولی کے د ل میں ایک بات ڈال دی جاتی ہے۔ حضر ت عمر کویہ درجہ کامل طورپرحاصل تھا۔ کئی باتوں میں ان ہی کی رائے کی مطابق وحی نازل ہوئی۔ اس لیے آپ کومحدث کہا گیا۔