‌صحيح البخاري - حدیث 3467

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ تَلِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا كَلْبٌ يُطِيفُ بِرَكِيَّةٍ كَادَ يَقْتُلُهُ الْعَطَشُ إِذْ رَأَتْهُ بَغِيٌّ مِنْ بَغَايَا بَنِي إِسْرَائِيلَ فَنَزَعَتْ مُوقَهَا فَسَقَتْهُ فَغُفِرَ لَهَا بِهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3467

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب ہم سے سعید بن تلید نے بیان کیا ،کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا،کہا کہ مجھے جریربن حازم نےخبردی ،انہیں ایوب نےاورانہیں محمدبن سیرین نےاوران سے ابوہریرہ نےبیان کیا کہ نبی کریمﷺ نےبیان فرمایا کہ ایک کتا ایک کنویں کےچاروں طرف چکر کاٹ رہاتھا جیسے پیاس کی شدت سےاس کی جان نکل جانے والی ہوکہ بنی اسرائیل کی ایک زانیہ عورت نے اسےدیکھ لیا۔اس عورت نے اپنا موزہ اتار کرکتے کوپانی پلایا اس کی مغفرت اسی عمل کی وجہ سے ہوگئی۔
تشریح : معلوم ہوا کہ جانور کوبھی پانی پلانے میں ثواب ہے ۔یہ خلوص کر برکت تھی کہ ایک نیکی سےوہ بدکارعورت بخش دی گئی۔ معلوم ہوا کہ جانور کوبھی پانی پلانے میں ثواب ہے ۔یہ خلوص کر برکت تھی کہ ایک نیکی سےوہ بدکارعورت بخش دی گئی۔