‌صحيح البخاري - حدیث 3463

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنِي حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا جُنْدَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ وَمَا نَسِينَا مُنْذُ حَدَّثَنَا وَمَا نَخْشَى أَنْ يَكُونَ جُنْدُبٌ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ بِهِ جُرْحٌ فَجَزِعَ فَأَخَذَ سِكِّينًا فَحَزَّ بِهَا يَدَهُ فَمَا رَقَأَ الدَّمُ حَتَّى مَاتَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى بَادَرَنِي عَبْدِي بِنَفْسِهِ حَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3463

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ مجھ سےمحمد نےبیان کیا، ان سے حسن نے ،کہا ہم سے حضرت جندب بن عبداللہ نےاسی مسجد میں بیان کیا(حسن نےکہاکہ ) انہوں نے جب ہم سے بیان کیاہم اسے بھولے نہیں اورنہ ہمیں اس کا اندیشہ ہےکہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف اس حدیث کی نسبت غلط کی ہوگی ،انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ، پچھلے زمانے میں ایک شخص (کےہاتھ میں )زخم ہوگیا تھااور اسے اس سےبڑی تکلیف تھی ، آخر اس نے چھری سےاپنا ہاتھ کاٹ لیا اس کا نتبجہ یہ ہوا کہ خون بہنے لگا اور اسی سےوہ مرگیا پھراللہ تعالی نے فرمایا کہ میرے بندے نےخود میرے پاس آنےمیں جلد ی کی اس لیے میں نے بھی جنت کواس پرحرام کردیا۔
تشریح : پچھلے زمانے کےشخص کا ذکر حدیث میں وارد ہوا،یہی باب سےمناسبت ہے، حدیث سےیہ ظاہر ہواکہ خود کشی کرنے والے پرجنت حرام ہے،ان جملہ احادیث میں اہل کتاب کا ذکر کسی نہ کسی طور بتایا ہےاسی لیے ان کویہاں درج کیا گیاہے۔ پچھلے زمانے کےشخص کا ذکر حدیث میں وارد ہوا،یہی باب سےمناسبت ہے، حدیث سےیہ ظاہر ہواکہ خود کشی کرنے والے پرجنت حرام ہے،ان جملہ احادیث میں اہل کتاب کا ذکر کسی نہ کسی طور بتایا ہےاسی لیے ان کویہاں درج کیا گیاہے۔