‌صحيح البخاري - حدیث 3461

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3461

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ ہم سے ابوعاصم ضحاک بن مخلد نےبیان کیا،کہا ہم کواوزاعی نے خبردی، کہا ہم سےحسان بن عطیہ نے بیان کیا ،ان سےالوکبشہ نےاورانسے حضرت عبداللہ بن عمر نےکہ نبی کریمﷺ نےفرمایا،میرا پیغام لوگوں کوپہنچا ؤ! اگرچہ ایک ہی آیت ہواور بنی اسرائیل کےواقعات تم بیان کرسکتےہو،اس میں کوئی حرج نہیں اور جس نے مجھ پر قصداً جھوٹ باندھا تو اسے اپنے جہنم کےٹھکانے کےلیے تیار رہنا چاہیے۔
تشریح : واقعات بنی اسرائیل بیان کرنےمیں کوئی حرج نہیں مگر اس خیال سےکہ نہ ان کی تصدیق ہونہ تکذیب سوا ان کےجوصحیح سند سےثابت ہوں۔ واقعات بنی اسرائیل بیان کرنےمیں کوئی حرج نہیں مگر اس خیال سےکہ نہ ان کی تصدیق ہونہ تکذیب سوا ان کےجوصحیح سند سےثابت ہوں۔