كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَاتَلَ اللَّهُ فُلَانًا أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُومُ فَجَمَّلُوهَا فَبَاعُوهَا تَابَعَهُ جَابِرٌ وَأَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں
باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔
ہم سے علی بن عبدللہ نےبیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نےبیان کیا ،ان سے عمرونے ،ان سےطاؤس نے،ان سےحضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عمر سےسنا انہوں نے کہا اللہ تعالی فلاں کوتباہ کرے۔ انہیں معلوم نہیں کہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا تھا،یہود پر اللہ کی لعنت ہو ،ان کےلیے چربی حرام ہوئی توانہوں نے اسے پگھلاکربیچنا شروع کردیا ۔اس روایت کو ابن عباسؓ کےساتھ جابر اورابوہریرہ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔
تشریح :
فلان سےمراد سمرہ بن جندب ہیں جنہوں نے کافروں سےجزیہ میں شراب وصول کرلی تھی اور اس کوبیچ کر اس کاپیسہ بیت المال کوروانہ کردیا ،سمرہ نےاپنی رائے سےیہ اجتہاد کیا تھا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ،انہوں نے یہ حدیث نہیں سنی تھی،اس لیے حضرت عمر نےان کو کوئی سزا نہیں دی (وحیدی)