‌صحيح البخاري - حدیث 3459

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنْ الْأُمَمِ مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى كَرَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا فَقَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ النَّصَارَى مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ أَلَا فَأَنْتُمْ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ أَلَا لَكُمْ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ فَغَضِبَتْ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى فَقَالُوا نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً قَالَ اللَّهُ هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا قَالُوا لَا قَالَ فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيهِ مَنْ شِئْتُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3459

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ ہم سےقتیبہ بن سعید نے نیان کیا ،انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے کا کہ ہم سے نافع نے بیان کیا اوران سےحضرت عبداللہ بن عمرؓ نےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارا زمانہ پچھلی امتوں کےمقابلے میں ایسا ہےجیسے عصرسےمغرب تک کاوقت ہے،تمہاری مثال یہہودونصاری کےساتھ ایسی ہےجیسے کسی شخص نےکچھ مزدور لئے اورکہا کہ میرا کام آدھے دن تک کون ایک ایک قیراط کی اجرت پر کرے گا؟ یہود نے آدھے دن تک ایک ایک قیراط کی مزدوری پرکام کرناطے کرلیا۔پھر اس شخص نےکہا کہ آدھے دن سےعصر کی نماز تک میرا کام کون شخص ایک ایک قیراط کی مزدوری پر کرےگا۔اب نصاریٰ ایک ایک قیراط کی مزدری پر آدھے دن سےعصر کےوقت تک مزدوری کرنے پرتیار ہوگئے۔پھر اس شخص نےکہاکہ عصرکی نماز سےسورج ڈوبنے تک دودوقیراط پرکون شخص میرا کام کرےگا؟ تمہیں معلوم ہوا چاہیےکہ وہ تمہیں لوگ ہوجو دودو قیراط کی مزدوری پرعصر سےسورج ڈوبنےتک کاکروگے،تم آگاہ رہو کہ تمہاری مزدوری دگنی ہے۔یہودونصاری اس فیصلہ پرغصے ہوگئے اور کہنے لگے کہ کام توہم زیادہ کریں اور مزدوری ہمیں کوکم ملے ۔اللہ تعالی نےان سےفرمایا کیا میں تمہیں تمہاراحق دینے میں کوئی کمی کی ہے؟ انہوں نےکہا کہ نہیں۔اللہ تعالی نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے ،میں جسے چاہوں زیادہ دوں۔
تشریح : یہودونصاری اورمسلمان مذہبی دنیا کی یہ تین عظیم قومیں ہیں، جن کو آسمانی کتابیں دی گئی ہیں، ان کےعلاوہ دنیا کی دوسری قوموں میں بھی الہام ربانی کاالقاء ہواہے مگر اب ان کی تاریخ مستند نہیں ہے۔بہرحال یہ تین قومیں آج بھی دنیامیں اپنے قدیم دعاوی کےساتھ موجود ہیں جن میں مسلمان قوم ایک ایسے دین کی علم بردار ہےجوناسخ الادیان ہونے کا مدعی ہے،ان کواللہ نےیہ فضیلت بخشی ہے کہ ہرنیک کام پر ان کونہ صرف دوگنا بلکہ د س گنا اجرملتاہے۔حدیث میں یہی تمثیل بیان کی گئی ہے۔قیراط چار جوکےبرابر وزن کوکہتےہیں،بعض اعمال صالحہ کاثواب دس سے بھی زیادہ کئی گناتک ملتاہے۔ یہودونصاری اورمسلمان مذہبی دنیا کی یہ تین عظیم قومیں ہیں، جن کو آسمانی کتابیں دی گئی ہیں، ان کےعلاوہ دنیا کی دوسری قوموں میں بھی الہام ربانی کاالقاء ہواہے مگر اب ان کی تاریخ مستند نہیں ہے۔بہرحال یہ تین قومیں آج بھی دنیامیں اپنے قدیم دعاوی کےساتھ موجود ہیں جن میں مسلمان قوم ایک ایسے دین کی علم بردار ہےجوناسخ الادیان ہونے کا مدعی ہے،ان کواللہ نےیہ فضیلت بخشی ہے کہ ہرنیک کام پر ان کونہ صرف دوگنا بلکہ د س گنا اجرملتاہے۔حدیث میں یہی تمثیل بیان کی گئی ہے۔قیراط چار جوکےبرابر وزن کوکہتےہیں،بعض اعمال صالحہ کاثواب دس سے بھی زیادہ کئی گناتک ملتاہے۔