‌صحيح البخاري - حدیث 3458

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَانَتْ تَكْرَهُ أَنْ يَجْعَلَ يَدَهُ فِي خَاصِرَتِهِ وَتَقُولُ إِنَّ الْيَهُودَ تَفْعَلُهُ تَابَعَهُ شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3458

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ ہم سے محمدبن یوسف نےبیان کیا،ہم سےسفیان بن عیینہ نےبیان کیا،ان سے اعمش نےبیان کیا،ان سے ابوالضحیٰ نے بیان کیا، ان سےمسروق نےبیان کیاکہ حضرت عائشہ ؓ کوکھ پرہاتھ رکھنے کوناپسند کرتی تھیں اورفرماتی تھیں کہ اس طرح یہود کرتے ہیں۔ اس روایت کی متابعت شعبہ نے اعمش سےکی ہے۔
تشریح : کوکھ پرہاتھ رکھنے کی عادت یہود کی تھی اوراس سےتکبیر کا بھی اظہار ہوتا ہے۔اسی لیے اسے ناپسند قرار دیا گیا ۔صمنا یہود کاذکر ہے یہی باب سےوجہ مناسبت ہے۔ کوکھ پرہاتھ رکھنے کی عادت یہود کی تھی اوراس سےتکبیر کا بھی اظہار ہوتا ہے۔اسی لیے اسے ناپسند قرار دیا گیا ۔صمنا یہود کاذکر ہے یہی باب سےوجہ مناسبت ہے۔