‌صحيح البخاري - حدیث 3457

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحيح حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ ذَكَرُوا النَّارَ وَالنَّاقُوسَ فَذَكَرُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَأَنْ يُوتِرَ الْإِقَامَةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3457

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ ہم سے عمران بن میسرہ نےبیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا،کہاہم سے خالد نے، ان سے ابوقلابہ نے اوران سےانس نےبیان کیاکہ (نماز کےلیے اعلان کےطریقے پربحث کرتےوقت ) صحابہ نےآگ اورناقوس کاذکر کیا،ان لیکن بعض نےکہاکہ یہ تو یہودونصاریٰ کاطریقہ ہے۔آخر بلال کوحکم ہواکہ ااذن میں (کلمات )دودودفعہ کہیں اورتکبیر میں ایک ایک دفعہ۔
تشریح : عبادت کےلیے آگ جلاکریاناقوس بجاکرلوگوں کوبلانا آج بھی اکثر ادیان کامعمول ہے۔اسلام نےاس طریقہ کوناپسند کرکے ااذان کا بہترین طریقہ جاری کیاجو پانچ اوقات فضائے آسمانی میں پکار کرکہی جاتی ہے،جس میں عقیدہ توحید ورسالت کاوجد آور اعلان ہوتاہے اوربہترین لفظوں میں مسلمانوں کو عبادت کےلیے بلایا جاتاہے۔روایت میں یہودونصاری کاذکر ہے یہی باب سے مناسبت ہے ۔روایت میں اکہری تکبیر کہنے کا ذکر صاف لفظوں میں موجود ہے ،مگر اس زمانہ میں اکثر رادران ملت،اکہری تکبیرسن کر سخت نفرت کااظہار کرتےہیں جوان کی ناواقفیت کی کھلی دلیل ہے،اکہر تکبیر سنت نبوی ہےاس سے انکار ہرگز جائز نہیں ہے،اللہ پاک ہمارے محترم برادران کوتوفیق دےکہ وہ ایسا غلط تعصب دلوں سےدور کردیں۔ عبادت کےلیے آگ جلاکریاناقوس بجاکرلوگوں کوبلانا آج بھی اکثر ادیان کامعمول ہے۔اسلام نےاس طریقہ کوناپسند کرکے ااذان کا بہترین طریقہ جاری کیاجو پانچ اوقات فضائے آسمانی میں پکار کرکہی جاتی ہے،جس میں عقیدہ توحید ورسالت کاوجد آور اعلان ہوتاہے اوربہترین لفظوں میں مسلمانوں کو عبادت کےلیے بلایا جاتاہے۔روایت میں یہودونصاری کاذکر ہے یہی باب سے مناسبت ہے ۔روایت میں اکہری تکبیر کہنے کا ذکر صاف لفظوں میں موجود ہے ،مگر اس زمانہ میں اکثر رادران ملت،اکہری تکبیرسن کر سخت نفرت کااظہار کرتےہیں جوان کی ناواقفیت کی کھلی دلیل ہے،اکہر تکبیر سنت نبوی ہےاس سے انکار ہرگز جائز نہیں ہے،اللہ پاک ہمارے محترم برادران کوتوفیق دےکہ وہ ایسا غلط تعصب دلوں سےدور کردیں۔