‌صحيح البخاري - حدیث 3450

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو لِحُذَيْفَةَ أَلَا تُحَدِّثُنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ مَعَ الدَّجَّالِ إِذَا خَرَجَ مَاءً وَنَارًا فَأَمَّا الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهَا النَّارُ فَمَاءٌ بَارِدٌ وَأَمَّا الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهُ مَاءٌ بَارِدٌ فَنَارٌ تُحْرِقُ فَمَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ فَلْيَقَعْ فِي الَّذِي يَرَى أَنَّهَا نَارٌ فَإِنَّهُ عَذْبٌ بَارِدٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3450

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نےبیان کیا،انہوں نے ہم سےابوعوانہ نےبیان کیا کہ حضرت عقبہ بن عمرو نےحضرت حذیفہ سےکہا ،کیا آپ وہ حدیث ہم سے نہیں بیان کریں گےجوآپ نے رسول اللہ سے سنی تھی؟ انہوں نے کہاکہ میں نے آنحضرت ﷺ کویہ فرماتےسناتھا کہ جب دجال نکلے گاتواس کےساتھ آگ اورپانی ہوگا اورلوگون کوجو ٹھنڈا پانی دکھائی دےگا تووہ جلانے والی آگ ہوگی۔ اس لیے تم میں سےجو کوئی اس کے زمانے میں ہوتو اسے اس میں گرنا چاہیے جوآگ ہوگی۔کیونکہ وہی انتہائی شیریں اورٹھنڈا پانی ہوگا۔