كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ نُزُولِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ تَابَعَهُ عُقَيْلٌ وَالْأَوْزَاعِيُّ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں
باب : حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کا آسمان سے اترنا ۔
ہم سے ابن بکیر نے بیان کیا ،کہا ہم سے لیث نے بیان کہا،ان سےیونس نے،ان سےابن شہاب نے،ان سےحضرت ابوقتادہ انصاری کےغلام نافع نے اوران سےحضرت ابوہریرہ نےبیان کیاکہ رسول کریم ﷺ نےفرمایا تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب عیسیٰ ابن مریم ؑ میں اتر یں گے (نماز پڑھ رہےرہوگے) اورتمہارا اما م تم ہی میں سےہوگا ۔اس روایت کی متابعت عقیل اور اوزاعی نے کی ۔
تشریح :
آخر زمانہ میں حضرت عیسیٰ ابن مریم ؑ کےآسمان سےنازل ہونے پرامت اسلامیہ کااجماع ہے۔آیت قرآنی وان من اھل الکتاب الخ اس عقیدہ پرنص قطعی ہےاوراحادیث صحیحہ اس بارے میں موجود ہیں۔اس زمانہ آخر میں چند نیچری قسم کےلوگوں نےاس عقیدہ کا انکار کیا اور پنجاب کےایک شخص مرزا قادیا نی نے اس انکار کوبہت کچھ اچھالا اورجملہ مسلمانان سلف وخلف کے خلاف ان کی موت کاعقیدۂ باطلہ مشہورد کیا، جوصریح باطل ہے۔کسی بھی راسخ الایمان مسلمان کوایسے بدعقیدہ لوگوں کی ہفوات سےمتاثر نہیں ہوناچاہیے ۔