كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ نُزُولِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمْ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا فَيَكْسِرَ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلَ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعَ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضَ الْمَالُ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ حَتَّى تَكُونَ السَّجْدَةُ الْوَاحِدَةُ خَيْرًا مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں
باب : حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کا آسمان سے اترنا ۔
ہم سے اسحاق بن راہویہ نےبیان کیا ہم کویعقوب بن ابراہیم نےخبردی ،کہا مجھ سےمیرے والد نے بیان کیا ،ان سےصالح بن کیسان نے،ان سےابن شہاب نے،ان سے سعید بن مسیب نے اورانہوں نے حضرت ابوہریرہ نےسنا، انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نےفرمایا ، اس ذات کےقسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ،وہ زمانہ قریب ہےکہ عیسیٰ ابن مریم ؑ تمہارے درمیان ایک عادل حاکم کی حیثیت سےنازل ہوں گے ۔وہ صلیب کو توڑ دیں گے، سور کومارڈالیں گے اور جزیہ موقوف کردیں گے ۔اس وقت مال کا اتنی کثرت ہوجائے گی کہ کوئی اسےلینے والا نہیں ملے گا۔اس وقت کا ایک سجدہ دنیا ومافیہا سےبڑھ کرہوگا۔پھر حضرت ابوہریرہ نےکہاکہ اگر تمہاراجی چاہے تویہ آیت پڑھ لو’’ اورکوئی اہل کتاب ایسا نہیں ہوگا جوعیسیٰ کی موت سےپہلے اس پرایمان نہ لائے اور قیامت کےدن وہ ان پرگواہ ہوں گے ۔،،
تشریح :
آیت کامطلب یہ ہواکہ قیامت کےقریب جویہود ونصاریٰ ہوں گے او ر حضرت عیسیٰ ان زمانے میں نازل ہوں گےتو اس زمانے کےاہل کتاب ان کے اوپر آئیں گے۔حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سےایسا ہی منقول ہے۔
آیت کامطلب یہ ہواکہ قیامت کےقریب جویہود ونصاریٰ ہوں گے او ر حضرت عیسیٰ ان زمانے میں نازل ہوں گےتو اس زمانے کےاہل کتاب ان کے اوپر آئیں گے۔حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سےایسا ہی منقول ہے۔