‌صحيح البخاري - حدیث 3447

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ {وَاذْكُرْ فِي الكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا} [مريم: 16] صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُحْشَرُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا ثُمَّ قَرَأَ كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ فَأَوَّلُ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمُ ثُمَّ يُؤْخَذُ بِرِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِي ذَاتَ الْيَمِينِ وَذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ أَصْحَابِي فَيُقَالُ إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ فَأَقُولُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ ذُكِرَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ قَبِيصَةَ قَالَ هُمْ الْمُرْتَدُّونَ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ فَقَاتَلَهُمْ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3447

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا ( اس ) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔ ہم سے محمدبن یوسف نےبیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا،انہوں نے کہا ہم سے مغیرہ بن نعمان نے، انہیں سعید بن جبیر نے اوران سےحضرت عبداللہ بن عباس نے بیان کیاکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا (قیامت کےدن) تم لوگ ننگے پاؤں ،ننگے بدن اوربغیر ختنہ کے اٹھائےجاؤ گے۔ پھر آپ نےاس آیت کے تلاوت کی ’جس طرح ہم نےانہیں پہلی مرتبہ پیدا کیاتھا اسی طرح ہم دوبارہ لوٹائیں گے، یہ ہماری جانب سےوعدہ ہےاوربیشک ہم اسے کرنےوالے ہیں،، پھرسب سے پہلے حضرت آدم ؑ کوکپڑا پہنایا جائے گا۔ پھر میرے اصحاب کودائیں (جنت کی) طرف لے جایا جائے گا ۔لیکن کچھ کوبائیں (جہنم کی) طرف لےجایا جائے گا۔ میں کہوں گاکہ یہ تومیرے اصحاب ہیں لیکن مجھے بتایا جائےگا کہ جب آپ ان سےجدا ہوئے تواسی وقت انہوں نے ارتداد اختیار کرلیاتھا ۔میں اس وقت وہی کہوں گاجو موجود تھا ان کی نگرانی کرتا رہا لیکن جب تونے مجھے اٹھایا لیاتوتوہی ان کا نگہبان ہےاور توہر چیز پرنگہبان ہے۔،، آیت ’’العزیز الحکیم تک ،، محمد بن یوسف نےبیان کیا کہ ابوعبداللہ سےروایت ہے اوران سے قبیصہ نےبیان کیاکہ یہ وہ مرتدین ہیں جنہوں نے حضرت ابوبکر کےعہد خلافت میں کفر اختیار کیا تھا اورجن سےابوبکر نےجنگ کی تھی۔
تشریح : اوروہ اہل بدعت بھی دھتکار دئیے جائیں گےجنہوں نے قسم قسم کی بدعات سےاسلام کومسخ کرڈالا تھاجیسا کہ دوسری روایت میں ہےکہ ان کوحوض کوثر سےروک دیاجائے گا۔خود معلوم ہونے پر آنحضرت ﷺفرمائیں گے سحقالمن غیر بعدی دینا ان کےلیے دوری ہوجنہوں نے میرےبعد میرے دین کوبدل ڈالا۔ان جملہ احادیث مذکورہ میں کسی نہ کسی طرح سے حضرت عیسیٰ ؑ کاذکر آیا ہے۔اس لیے ان کویہاں لایا گیا اور یہی باب سےوجہ مناسبت ہے۔ اوروہ اہل بدعت بھی دھتکار دئیے جائیں گےجنہوں نے قسم قسم کی بدعات سےاسلام کومسخ کرڈالا تھاجیسا کہ دوسری روایت میں ہےکہ ان کوحوض کوثر سےروک دیاجائے گا۔خود معلوم ہونے پر آنحضرت ﷺفرمائیں گے سحقالمن غیر بعدی دینا ان کےلیے دوری ہوجنہوں نے میرےبعد میرے دین کوبدل ڈالا۔ان جملہ احادیث مذکورہ میں کسی نہ کسی طرح سے حضرت عیسیٰ ؑ کاذکر آیا ہے۔اس لیے ان کویہاں لایا گیا اور یہی باب سےوجہ مناسبت ہے۔