‌صحيح البخاري - حدیث 3446

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ {وَاذْكُرْ فِي الكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا} [مريم: 16] صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا صَالِحُ بْنُ حَيٍّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ خُرَاسَانَ قَالَ لِلشَّعْبِيِّ فَقَالَ الشَّعْبِيُّ أَخْبَرَنِي أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَدَّبَ الرَّجُلُ أَمَتَهُ فَأَحْسَنَ تَأْدِيبَهَا وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا ثُمَّ أَعْتَقَهَا فَتَزَوَّجَهَا كَانَ لَهُ أَجْرَانِ وَإِذَا آمَنَ بِعِيسَى ثُمَّ آمَنَ بِي فَلَهُ أَجْرَانِ وَالْعَبْدُ إِذَا اتَّقَى رَبَّهُ وَأَطَاعَ مَوَالِيَهُ فَلَهُ أَجْرَانِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3446

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا ( اس ) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔ ہم سے محمدبن مقاتل نےبیان کیا،ہم کوعبداللہ بن مبارک نےخبردی ،کہا ہم کوصالح بن حیی نےخبردی کہ خراسان کےایک شخص نےشعبی سےپوچھا توانہوں نے بیان کیا کہ مجھے ابوہریرہ نے خبر دی اوران سےحضرت ابوموسیٰ اشعری نےبیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نےبیان فرمایا ، اگرکوئی شخص اپنی لونڈی کواچھی طرح ادب سکھلائے اور پورے طورپر اسےدین کی تعلیم دے ۔پھر اسے آزاد کرکےاس سے نکاح کرلےتو اسے دگنا ثواب ملتا ہے اوروہ شخص جوپہلے حضرت عیسیٰ ؑپرایمان رکھتا تھا، پھرمجھ پرایمان لایا تواسے بھی دگنا ثواب ملتا ہے اوروہ غلام جواپنے رب کابھی ڈررکھتا ہے اور اپنے آقا کی بھی اطاعت کرتاہے تواسے بھی دگنا ثواب ملتا ہے۔
تشریح : خراسان کےنامعلوم شخص نےشعبی سےکہاکہ ہم لوگ یوں کہتے ہیں کہ اگر آدمی ام ولد کوآزاد کرکے پھر اس سے نکاح کرےتو ایسا ہےجیسے اپنی قربانی کےجانور پرسوار ہوا ، توامام شعبی نےیہ بیان کیا جو آگے مذکورہے ۔ خراسان کےنامعلوم شخص نےشعبی سےکہاکہ ہم لوگ یوں کہتے ہیں کہ اگر آدمی ام ولد کوآزاد کرکے پھر اس سے نکاح کرےتو ایسا ہےجیسے اپنی قربانی کےجانور پرسوار ہوا ، توامام شعبی نےیہ بیان کیا جو آگے مذکورہے ۔