‌صحيح البخاري - حدیث 3445

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ {وَاذْكُرْ فِي الكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا} [مريم: 16] صحيح حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتْ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ فَقُولُوا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3445

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا ( اس ) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔ ہم سے حمیدی نے بیان کیا ،کہا ہم سے سفیان نےبیان کیا، کہا کہ میں نے زہری سےسنا،وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے خبردی اورانہیں حضرت ابن عباس ؓ نے ،انہوں نے حضرت عمر کومنبر پر یہ کہتےسناتھا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سےسنا،آپ نےفرمایا مجھے میرے مرتبے سےزیادہ بڑھا دیا ہے۔میں تو صرف اللہ کابندہ ہوں، اس لیے یہی کہاکرو(میرے متعلق )کہ میں اللہ کابندہ اوراس کارسول ہوں۔
تشریح : اللہ کےغلام، اللہ کےحبیب ،اللہ کےخلیل ، اشرف انبیاء آپ کےتعریف کی حد یہی ہے ۔جب قرآن میں آپ کواللہ کا بند ہ فرمایا یہ آیت اتری (لما قام عبداللہ) (الجن : 19) توآپ نہایت ہی خوش ہوئےاللہ کی عبودیت خالصہ بہت بڑا مرتبہ ہے۔یہ جاہل کیاجانیں۔انہوں نے آنحضرت ﷺ کی نعت یہی سمجھ رکھی ہےکہ آپ کوخدا بنادیں یا خدا سےبھی ایک درجہ آگے چڑھا دیں۔ کبرت کلمۃ تخرج من افواھھم(وحیدی) اللہ کےغلام، اللہ کےحبیب ،اللہ کےخلیل ، اشرف انبیاء آپ کےتعریف کی حد یہی ہے ۔جب قرآن میں آپ کواللہ کا بند ہ فرمایا یہ آیت اتری (لما قام عبداللہ) (الجن : 19) توآپ نہایت ہی خوش ہوئےاللہ کی عبودیت خالصہ بہت بڑا مرتبہ ہے۔یہ جاہل کیاجانیں۔انہوں نے آنحضرت ﷺ کی نعت یہی سمجھ رکھی ہےکہ آپ کوخدا بنادیں یا خدا سےبھی ایک درجہ آگے چڑھا دیں۔ کبرت کلمۃ تخرج من افواھھم(وحیدی)