‌صحيح البخاري - حدیث 3440

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ {وَاذْكُرْ فِي الكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا} [مريم: 16] صحيح وَأَرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فِي الْمَنَامِ فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ كَأَحْسَنِ مَا يُرَى مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ تَضْرِبُ لِمَّتُهُ بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ رَجِلُ الشَّعَرِ يَقْطُرُ رَأْسُهُ مَاءً وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَيْ رَجُلَيْنِ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا هَذَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ثُمَّ رَأَيْتُ رَجُلًا وَرَاءَهُ جَعْدًا قَطِطًا أَعْوَرَ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَشْبَهِ مَنْ رَأَيْتُ بِابْنِ قَطَنٍ وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَيْ رَجُلٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ تَابَعَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3440

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا ( اس ) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔ اور میں نےرات کعبہ کےپاس خواب میں ایک گندمی رنگ کےآدمی کودیکھا جوگندمی رنگ کےآدمیوں میں شکل کےاعتبار سےسب سے زیادہ حسین وجمیل تھا۔اس کے سرکے بال شانوں تک لٹک رہےتھے، سر سےپانی ٹپک رہاتھا اوردونوں ہاتھ دو آدمیوں کےشانوں پررکھے ہوئے وہ بیت اللہ کاطواف کررہے تھے۔میں نے پوچھا کہ یہ کون بزرگ ہیں؟ توفرشتوں نے بتایا کہ یہ مسیح ابن مریم ہیں۔اس کے بعدمیں نے ایک شخص کودیکھا ،سخت اور مڑے ہوئے بالوں والا جوداہنی آنکھ سےکانا تھا ۔اسے میں نےابن قطن سےسب سےزیادہ شکل میں ملتا ہواپایا ،وہ بھی ایک شخص کے شانوں ک‎پراپنے دونوں ہاتھ رکھےہوئے بیت اللہ کاطواف کررہا تھا ۔میں نےپوچھا ،یہ کون ہے؟ فرشتوں نےبتایا کہ یہ دجال ہے ۔اس روایت کی متابعت عبیداللہ نےنافع سےکی ہے۔