‌صحيح البخاري - حدیث 3438

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ {وَاذْكُرْ فِي الكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا} [مريم: 16] صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ عِيسَى ومُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ فَأَمَّا عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِيضُ الصَّدْرِ وَأَمَّا مُوسَى فَآدَمُ جَسِيمٌ سَبْطٌ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ الزُّطِّ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3438

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا ( اس ) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔ ہم سےمحمد بن کثیر نےبیان کیا ،ہم کواسرائیل نےخبر دی ،کہا ہم کو عثمان بن مغیرہ نےخبر دی ،انہیں مجاہد نےاوران سےحضرت عبداللہ بن عمر نےبیان کیاکہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،میں نے عیسیٰ ،موسیٰ اورابراہیم ؑ کودیکھا ۔عیسی ؑ نہایت سرخ گھنگریالے بال والے اورچوڑے سینےوالے تھےاورموسیٰ ؑ گندم گوں، دراز قامت اورسیدھے بالوں والے تھےجیسے کوئی قبیلہ زط کا آدمی ہو۔
تشریح : زط سوڈان کاایک قبیلہ یایہود کا ،جہاں کےلوگ دبلے پتلے او رلمبے قد کےہوتے ہیں۔زط سےجاٹ کالفظ بنا ہےجوہندوستان کی ایک مشہور قوم ہےجو ہندواورمسلمان ہردو مذاہب سےتعلق رکھتے ہیں۔روایت میں عن مجاہد عن ابن عمر ناقلین کاسہو ہےاصل میں صحیح یہ ہے عن مجاہد عن ابن عباس زط سوڈان کاایک قبیلہ یایہود کا ،جہاں کےلوگ دبلے پتلے او رلمبے قد کےہوتے ہیں۔زط سےجاٹ کالفظ بنا ہےجوہندوستان کی ایک مشہور قوم ہےجو ہندواورمسلمان ہردو مذاہب سےتعلق رکھتے ہیں۔روایت میں عن مجاہد عن ابن عمر ناقلین کاسہو ہےاصل میں صحیح یہ ہے عن مجاہد عن ابن عباس