كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ {وَاذْكُرْ فِي الكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا} [مريم: 16] صحيح حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ وَحَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ لَقِيتُ مُوسَى قَالَ فَنَعَتَهُ فَإِذَا رَجُلٌ حَسِبْتُهُ قَالَ مُضْطَرِبٌ رَجِلُ الرَّأْسِ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ قَالَ وَلَقِيتُ عِيسَى فَنَعَتَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَبْعَةٌ أَحْمَرُ كَأَنَّمَا خَرَجَ مِنْ دِيمَاسٍ يَعْنِي الْحَمَّامَ وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ وَأَنَا أَشْبَهُ وَلَدِهِ بِهِ قَالَ وَأُتِيتُ بِإِنَاءَيْنِ أَحَدُهُمَا لَبَنٌ وَالْآخَرُ فِيهِ خَمْرٌ فَقِيلَ لِي خُذْ أَيَّهُمَا شِئْتَ فَأَخَذْتُ اللَّبَنَ فَشَرِبْتُهُ فَقِيلَ لِي هُدِيتَ الْفِطْرَةَ أَوْ أَصَبْتَ الْفِطْرَةَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا ( اس ) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔ مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نےبیان کیا،کہا ہم کو ہشام نےخبردی ،انہیں معمر نے (دوسری سند) مجھ سےمحمود نےبیان کیا،کہا ہم سےعبدالرزاق نےبیان کیا ، کہا ہم کومعمر نےخبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ،کہا مجھ کوسعید بن مسیب نےخبردی اوران سےابوہریرہ نے بیان کیاکہ رسول اللہﷺ نےفرمایا کہ جس رات میری معراج ہوئی ، میں نے عیسیٰ ؑ سےملاقات کی تھی ۔راوی نےبیان کیا کہ پھر انحضرت ﷺ نےان کاحلیہ بیان کیاکہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ میراخیال ہےکہ معمر نےکہا ۔۔۔ دراز قامت اورسیدھے بالوں والے تھے جیسے قبیلہ شنوہ کےلوگ ہوتےہیں۔آپ نےبیان کیا کہ میں نے عیسیٰ ؑ سےبھی ملاقات کی ۔آنحضرتﷺ نے ان کا بھی حلیہ بیان فرمایا کہ درمیانہ قداورسرخ وسپید تھے،جیسے ابھی ابھی غسل خانے سے باہر آئےہوئے ہوں اور میں نےابراہیم ؑ سےبھی ملاقات کی تھی اور میں ان کی اولاد میں ان سے سب سے زیادہ مشابہ ہوں۔آنحضرت ﷺنےفرمایا کہ میرے پاس دوبرتن لائےگئے ،ایک میں دودھ تھا اوردوسرےمیں شراب ۔مجھ سے کہاگیا کہ جو آپ کاجی چاہےلے لو۔میں نے دودھ کابرتن لے لیا اورپی لیا ۔اس پرمجھ سےکہا گیاکہ فطرت کی طرف آپ نے راہ پالی، یافطرت کو آپ نےپالیا۔اس کے بجائے اگر آپ شراب کابرتن لیتے توآپ کی امت گمراہ ہوجاتی ۔