كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِهِ: {يَا أَهْلَ الكِتَابِ لاَ تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ صحيح حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ قَالَ حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ عَنْ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ عَلَى مَا كَانَ مِنْ الْعَمَلِ قَالَ الْوَلِيدُ حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ عَنْ عُمَيْرٍ عَنْ جُنَادَةَ وَزَادَ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ أَيَّهَا شَاءَ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : اللہ پاک کا سورۃ مریم میں فرمانا اے اہل کتاب! اپنے دین میں غلو ( سختی اور تشدد ) نہ کرو ۔ ہم سےصدقہ بن فضل نےبیان کیا ،کہا ہم سےولید نے بیان کیا، ان سے اوزاعی نے بیان کیا کہ مجھ سے عمیر بن ہانی نے بیان کیا ،کہا کہ مجھ سےجنادہ بن ابی امیہ نےبیان کیا اوران سے عبادہ نےکہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،جس نےگواہی دی کہ اللہ کےسوا اورکوئی معبود نہیں ، وہ واحدہ لاشریک ہےاوریہ ہےکہ محمد ﷺ اس کےبندے اوررسول ہیں اور یہ عیسیٰ ؑ اس کےبندے اوررسول ہیں اور اس کا کلمہ ہیں،جسے پہنچادیا تھا اللہ نےمریم تک اور ایک روح ہیں اس کی طرف سےاوریہ کہ جنت حق ہےاوردوزخ حق ہے تواس نےجوبھی عمل کیا ہوگا(آخر) اللہ تعالی اسے جنت میں داخل کرے گا۔ولید نےبیان کیا کہ مجھ سے ابن جابر نےبیان کیا، ان سےعمیر نےاورجنادہ نے اوراپنی روایت میں یہ زیادہ کیا(ایسا شخص )جنت کےآٹھ دروازوں ےمیں سے جس سے چاہے (داخل ہوگا)