كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِهِ تَعَالَى {إِذْ قَالَتِ المَلاَئِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ المَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ} [آل عمران: 45] صحيح حَدَّثَنِي أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : اللہ پاک کا سورۃ آل عمران میں فرمانا جب فرشتوں نے کہا اے مریم ! ۔ مجھ سے احمد بن ابی رجاء نےبیان کیا، کہا ہم سےنضر نے بیان کیا،ان سےہشام نے، کہاکہ مجھے میرے والد نےخبردی ،کہا کہ میں نےعبدللہ بن جعفر سےسنا ،کہا میں نے حضرت علی سےسنا، آپ نے بیان کیاکہ میں نےرسول اللہ ﷺ سےسنا ،آنحضرت ﷺ فرمارہے تھے کہ مریم بنت عمران (اپنے زمانہ میں )سب سے بہترین خاتون تھیں اور اس امت کی سب سے بہترین خاتون حضرت خدیجہ ہیں ( رضی اللہ عنہا)۔