‌صحيح البخاري - حدیث 3429

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الحِكْمَةَ [ص:163] أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ} [لقمان: 12] صحيح حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّنَا لَا يَظْلِمُ نَفْسَهُ قَالَ لَيْسَ ذَلِكَ إِنَّمَا هُوَ الشِّرْكُ أَلَمْ تَسْمَعُوا مَا قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3429

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : حضرت لقمان کا بیان اور سورۃ لقمان میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ مجھ سےاسحاق بن راہویہ نے بیان کیا ،کہا ہم کو عیسی بن یونس نےخبردی ،کہا ہم سے اعمش ہےبیان کیا ،ان سےابراہیم نخعی نے ،ان سے علقمہ نے ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود نے بیان کی کہ جب آیت ’’ جولوگ ایمان لائے اور اپنےایمان کےساتھ ظلم کی ملاوٹ نہیں کی ،، نازل ہوئی تومسلمانوں پر بڑا شاق گزرا اورانہوں نے عرض کیاہم میں کون ایسا ہوسکتا ہے جس نے اپنے ایمان کےساتھ ظلم کی ملاوٹ نہ کی ہوگی ؟ آنحضر ﷺ نےفرمایا کہ اس کایہ مطلب نہیں ، ظلم سے مراد آیت میں شرک ہے۔کیا تم نے نہیں سناکہ حضرت لقمان ؑ نے اپنے بیٹے سےکہا تھااسے نصیحت کرتےہوئے کہ ’’ اے بیٹے ! اللہ تعالی کے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹھہرا،بےشک شرک بڑاہی ظلم ہے۔،،