‌صحيح البخاري - حدیث 3428

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الحِكْمَةَ [ص:163] أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ} [لقمان: 12] صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَنَزَلَتْ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3428

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : حضرت لقمان کا بیان اور سورۃ لقمان میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ،کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا ،ان سےاعمش نے ،ان سے ابراہیم نے ،ان سےعلقمہ نےاوران سےحضرت عبداللہ بن مسعود نے بیان کیا کہ جب آیت ’’جولوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم کی ملاوٹ نہیں کی ،،نازل ہوئی تونبی کریم ﷺ کےصحابہ نےعرض کیا’’ ہم میں ایسا کون ہوگا جس نے اپنے ایمان میں ظلم نہیں کیا ہوگا۔اس پر یہ آیت نازل ہوئی ’’ اللہ کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا۔بے شک شرک ہی ظلم عظیم ہے۔
تشریح : یہ روایت اوپر گزرچکی ہے ۔اس روایت میں گوحضرت لقمان ؑ کاذکر ہےمگر چونکہ اس کےبعد والی روایت میں ہےاور یہ آیت حضرت لقمان ہی کا قول ہےلہذا باب سے مناسبت ظاہر ہے۔ یہ روایت اوپر گزرچکی ہے ۔اس روایت میں گوحضرت لقمان ؑ کاذکر ہےمگر چونکہ اس کےبعد والی روایت میں ہےاور یہ آیت حضرت لقمان ہی کا قول ہےلہذا باب سے مناسبت ظاہر ہے۔