‌صحيح البخاري - حدیث 3424

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَوَهَبْنَا لِدَاوُدَ سُلَيْمَانَ نِعْمَ العَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ} الرَّاجِعُ المُنِيبُ صحيح حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى سَبْعِينَ امْرَأَةً تَحْمِلُ كُلُّ امْرَأَةٍ فَارِسًا يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَلَمْ يَقُلْ وَلَمْ تَحْمِلْ شَيْئًا إِلَّا وَاحِدًا سَاقِطًا أَحَدُ شِقَّيْهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ قَالَهَا لَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ شُعَيْبٌ وَابْنُ أَبِي الزِّنَادِ تِسْعِينَ وَهُوَ أَصَحُّ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3424

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : اللہ تعالیٰ کا ارشاد ۔ ہم سے خالدبن مخلد نےبیان کیا ،کہا ہم سے مغیرہ بن عبدالرحمن نےبیان کیا، ان سے ابوالزناد نےبیان کیاکہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا،سلیمان بن داؤد نےکہاکہ آج رات میں اپنی ستربیویوں کےپاس جاؤ گا اورہربیوی ایک شہسوار جنے گی جواللہ کےراستے میں جہاد کرے گا۔ان کے ساتھی نےکہا ان شاء اللہ ،لیکن انہوں نے نہیں کہا۔چنانچہ کسی بیوی کےیہاں بھی بچہ پیدا نہیں ہوا ،صرف ایک کے یہاں ہوا اور اس کی بھی ایک جانب بیکار تھی ۔نبی کریم ﷺ نےفرمایا کہ اگر حضرت سلیمان ؑان شاء اللہ کہہ لیتے (تو سب کےیہاں بچے پیدا ہوتے) اور اللہ کےراستے میں جہاد کرتے ۔شعیب اورابن ابی الزناد نے(بجائے ستر کے ) نوے کہا ہے اوریہی بیان زیادہ صحیح ہے۔