‌صحيح البخاري - حدیث 3422

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ {وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الأَيْدِ إِنَّهُ أَوَّابٌ} صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَيْسَ ص مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ وَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3422

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : اللہ پاک کا سورۃ ص میں فرمانا‘ ہمارے زوردار بندے داؤد کا ذکر کر‘ وہ خدا کی طرف رجوع ہونے والا تھا ۔ ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نےبیان کیا ، ہم سے وہب نےبیان کیا ، ان سے ایوب نےبیان کیا ،ان سے عکرمہ نے اوران سے حضرت عباس ابن عباص ؓ نےبیان کیا کہ سورۂ ص کا سجدہ ضروری نہیں ،لیکن میں نےنبی کریم ﷺ کواس سورۂ میں سجدہ کرتے دیکھا ہے۔
تشریح : گوحدیث اس باب سےتعلق نہیں رکھتی مگر سورۂ ص میں حضرت داؤد کابیا ن ہےاور اس میں سجدہ بھی حضرت داؤد کی توبہ قبول ہونے کےشکریہ میں ہے،اس مناسبت سےاس اس کوبیان کردیا۔ گوحدیث اس باب سےتعلق نہیں رکھتی مگر سورۂ ص میں حضرت داؤد کابیا ن ہےاور اس میں سجدہ بھی حضرت داؤد کی توبہ قبول ہونے کےشکریہ میں ہے،اس مناسبت سےاس اس کوبیان کردیا۔