كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ {وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الأَيْدِ إِنَّهُ أَوَّابٌ} صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَوَّامَ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَنَسْجُدُ فِي ص فَقَرَأَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ حَتَّى أَتَى فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ أُمِرَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِمْ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں
باب : اللہ پاک کا سورۃ ص میں فرمانا‘ ہمارے زوردار بندے داؤد کا ذکر کر‘ وہ خدا کی طرف رجوع ہونے والا تھا ۔
ہم سے محمدبن سلام نےبیان کیا،ہم سے سہل بن یوسف نےبیان کیا،کہا کہ میں نے عوام سےسنا،ان سے مجاہد نےبیان کیاکہ میں نےحضر ت ابن عباس ؓ نے پوچھا، کیا میں سورۂ ص میں سجدہ کیاکروں ؟ توانہوں نے آیت (ومن ذریتہ داؤد سلیمان ) ،، کی تلاوت کی ’’( فبھداھم اقتداہ)،، تک ۔نیز انہوں نے کہاکہ تمہارے نبی ﷺ ان لوگوں میں سے تھے جنہیں انبیاء علہم السلام کی اقتداء کاحکم تھا۔
تشریح :
حضرت امام بخاری نےاس حدیث کوکتاب التفسیر میں بھی نکالا ہے۔اس میں یہ ہےکہ آپ نےسورۂ ص میں سجدہ کیا۔ ہمارے رسول کریم ﷺ کوجواگلے رسولوں کی اقتداء کرنے کاحکم ہوا ، اس کامطلب یہ ہے کہ عقائد واصول سب پیغمبروں کےایک ہیں گوفروعات میں کسی قدر اختلاف ہے۔