كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ المُرْسَلِينَ} [الصافات: 139] صحيح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ إِنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى وَنَسَبَهُ إِلَى أَبِيهِ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں
باب : حضرت یونس علیہ السلام کا بیان
ہم سے حفص بن عمر نےبیان کیا،کہا ہم سے شعبہ نےبیان کیا ،ان سے قتادہ نے،ان سےابوالعالیہ نےاور ان سے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نےکہ نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ کسی شخص کےلیے مناسب نہیں کہ مجھے یونس بن متی سےبہتر قراردے ۔آپ نےان کےوالد کی طرف منسوب کرکےان کانام لیا تھا۔
تشریح :
حضرت یونس علیہ السلام کوقرآن مجید نےذوالنون یعنی مچھلی والا بھی کہاہے جنہوں نے مچھلی کےپیٹ میں جاکر آیت کریمہ(لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ) کا ورد کیا تھا ۔اللہ تعالی نے اس کی برکت سےان کومچھلی کےپیٹ سےزندہ باہر نکال لیا۔اس آیت کریمہ کےورد میں اب بھی یہی تاثیرہے۔