‌صحيح البخاري - حدیث 3412

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ المُرْسَلِينَ} [الصافات: 139] صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ إِنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ زَادَ مُسَدَّدٌ يُونُسَ بْنِ مَتَّى

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3412

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : حضرت یونس علیہ السلام کا بیان ہم سے مسدد نے بیان کیا ،کہا ہم سے یحیی نےبیان کیا ، ا ن سے سفیان بن عیینہ نےبیان کیا، کہاکہ مجھ سے اعمش نےبیان کیا (دوسری سند) ہم سے ابونعیم نےبیان کا،کہا ہم سے سفیان نےبیان کیا ،ان سے اعمش نے ،ان سے الووائل نےاوران سے حضرت عبداللہ بن مسعود نےکہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ کوئی شخص میرے متعلق یہ نہ کہےکہ میں حضرت یونس سےبہتر ہوں۔ مسدد نےیونس بن متی کےلفظ بڑھا کرروایت کیا۔