كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَةَ فِرْعَوْنَ} [التحريم: 11] صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَلَ مِنْ الرِّجَالِ كَثِيرٌ وَلَمْ يَكْمُلْ مِنْ النِّسَاءِ إِلَّا آسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ وَمَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَإِنَّ فَضْلَ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں
باب : اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” اورایمان والوں کے لئے اللہ تعالیٰ فرعون کی بیوی کی مثال بیان کرتا ہے “
ہم سے یحیی بن جعفر نے بیان کیا ،انہوں نے کہاہم سےوکیع نے بیان کیا، ان سے شعبہ نےکیا،ان سے عمروبن بن مرہ نے،ان سے سےمروہمدانی نے او ر ان سے حضرت ابوموسیٰ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مردوں میں توبہت سےکامل لوگ اٹھے لیکن عورتوں میں فرعون کی بیوی آسیہ اورمریم بنت عمران علیھااالسلام کےسوا اوراکوئی کامل نہیں پیدا ہوئی ،ہاں عورتوں پرحضرت عائشہ ضی اللہ عنہا کی فضیلت ایسی ہےجیسے تمام کھانوں پرثرید کی فضیلت ہے۔
تشریح :
ثرید اس کھانے کوکہتے ہیں جوروٹی اورشوربا ملاکربنایا جاتا ہے۔کمال سےمراد یہاں وہ کمال سےمراد کمال ہےجوولایت سے بڑھ کر نبوت کےقریب پہنجا،مگر نبوت نہ ملی ہو۔اس تاویل کی ضرورت اس لیے ہوئی کہ ولی توبہت سی عورتیں گزری ہیں اور پیغمبر کوئی عورت نہیں گزری ۔اس پراجماع ہےمگر اشعری نے کہا ہے کہ چھ عورتوں پیغمبر گزری ہیں جو حوا، موسیٰ کی والدہ ، ہاجرہ ، آسیہ اورمریم ۔واللہ اعلم باالصواب ۔