كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابُ وَفَاةِ مُوسَى وَذِكْرِهِ بَعْدُ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا قَالَ عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأُمَمُ وَرَأَيْتُ سَوَادًا كَثِيرًا سَدَّ الْأُفُقَ فَقِيلَ هَذَا مُوسَى فِي قَوْمِهِ
کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب : حضرت موسی علیہ السلام کی وفات اور ان کے بعد کے حالات کا بیان ہم سے مسدد نےبیان کیا،ہم سےخصین بن نمیر نے بیان کیا، ان سے حصین بن عبدالرحمن نے،ان سے سعید بن جبیر نے اوران ےس حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نےبیان کیاکہ ایک دن نبی کریم صلی للہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میرے سامنے تمام امتیں لائی گئیں او ر میں نےدیکھا کہ ایک بہت بڑی جماعت آسمان کےکناروں پرچھائی ہوئی ہے۔پھر بتایا گیا کہ یہ اپنی قوم کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں۔