‌صحيح البخاري - حدیث 3403

كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ وَقَالُوا حَبَّةٌ فِي شَعْرَةٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3403

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں باب مجھ سےاسحاق بن نضر نےبیان کیا ، کہاہم سےعبدالرزاق نےبیان کیا،ان سےمعمر نے،ان سے ہمام بن منبہ نےاور انہوں نے حضرت ابوہریرہ سےسنا۔انہوں نےبیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،بنی اسرائیل کوحکم ہوا تھا کہ بیت المقدس میں سجدہ ورکوع کرتےہوئے داخل ہوں اوریہ کہتے ہوئے کہ یا اللہ ! ہم کو بخش دے۔لیکن انہوں نے اس کوالٹا کیااور اپنے چوتڑوں کےبل گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے اوریہ کہتےہوئے ’’ حبۃ فی شعرۃ ،، (یعنی بالیوں میں دانے خوب ہوں ) داخل ہوئے ۔
تشریح : پروردگار سےٹھٹھا کےطور پر یہ کہنا شروع کیا تو خدا کےغضب میں گرفتار ہوئے۔ پروردگار سےٹھٹھا کےطور پر یہ کہنا شروع کیا تو خدا کےغضب میں گرفتار ہوئے۔