‌صحيح البخاري - حدیث 3214

كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ بَابُ ذِكْرِ المَلاَئِكَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، ح حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ هِلاَلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى غُبَارٍ سَاطِعٍ فِي سِكَّةِ بَنِي غَنْمٍ» زَادَ مُوسَى، مَوْكِبَ جِبْرِيلَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3214

کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی باب : فرشتوں کا بیان۔ ہم سے اسحاق نے بیان کیا ، کہا ہم کووہب بن جریر نے خبر دی ، ان سے میرے والد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے حمید بن ہلال سے سنا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جیسے وہ غبار میری نظروں کے سامنے ہے ۔ موسیٰ نے روایت میں یوں زیادتی کی کہ ” حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ( ساتھ آنے والے ) سوار فرشتوں کی وجہ سے ۔ ‘ ‘ جو غبار خاندان بنوغنم کی گلی سے اٹھا تھا ۔
تشریح : بنوغنم قبیلہ خزرج کی ایک شاخ ہے جو انصار میں سے تھے، حضرت ابوایوب انصاری اسی خاندان سے تھے۔ بنوغنم قبیلہ خزرج کی ایک شاخ ہے جو انصار میں سے تھے، حضرت ابوایوب انصاری اسی خاندان سے تھے۔