‌صحيح البخاري - حدیث 3080

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ لاَ هِجْرَةَ بَعْدَ الفَتْحِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ عَمْرٌو: وَابْنُ جُرَيْجٍ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ: ذَهَبْتُ مَعَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَهِيَ مُجَاوِرَةٌ بِثَبِيرٍ - فَقَالَتْ لَنَا: «انْقَطَعَتِ الهِجْرَةُ مُنْذُ فَتَحَ اللَّهُ عَلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3080

کتاب: جہاد کا بیان باب : فتح مکہ کے بعد وہاں سے ہجرت کرنے کی ضرورت نہیں رہی ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا‘ کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا کہ عمرواور ابن جریح بیان کرتے تھے کہ ہم نے عطا سے سناتھا‘ وہ بیان کرتے تھے کہ میں عبیدبن عمیر کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ اس وقت آپ ثبیر پہاڑ کے قریب قیام فرما تھیں۔ آپ نے ہم سے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ پر فتح دی تھی‘ اسی وقت سے ہجرت کا سلسلہ ختم ہوگیا تھا۔ (ثبیر مشہور پہاڑ ہے)