‌صحيح البخاري - حدیث 308

كِتَابُ الحَيْض بَابُ غَسْلِ دَمِ المَحِيضِ صحيح حَدَّثَنَا أَصْبَغُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ القَاسِمِ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ، ثُمَّ تَقْتَرِصُ الدَّمَ مِنْ ثَوْبِهَا عِنْدَ طُهْرِهَا، فَتَغْسِلُهُ وَتَنْضَحُ عَلَى سَائِرِهِ، ثُمَّ تُصَلِّي فِيهِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 308

کتاب: حیض کے احکام و مسائل باب: حیض کا خون دھونے کا بیان ہم سے اصبغ نے بیان کیا، انھوں نے کہا مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، انھوں نے کہا مجھ سے عمرو بن حارث نے عبدالرحمن بن قاسم کے واسطے سے بیان کیا، انھوں نے اپنے والد قاسم بن محمد سے بیان کیا، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ آپ نے فرمایا کہ ہمیں حیض آتا تو کپڑے کو پاک کرتے وقت ہم خون کو مل دیتے، پھر اس جگہ کو دھو لیتے اور تمام کپڑے پر پانی بہا دیتے اور اسے پہن کر نماز پڑھتے۔