‌صحيح البخاري - حدیث 3048

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ فِدَاءِ المُشْرِكِينَ صحيح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رِجَالًا مِنَ الأَنْصَارِ اسْتَأْذَنُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ فَلْنَتْرُكْ لِابْنِ أُخْتِنَا عَبَّاسٍ فِدَاءَهُ، فَقَالَ: «لاَ تَدَعُونَ مِنْهَا دِرْهَمًا»،

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3048

کتاب: جہاد کا بیان باب : مشرکین سے فدیہ لینا ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا‘ کہا ہم سے اسماعیل بن ابراہیم بن عقبہ نے بیان کیا‘ ان سے موسیٰ بن عقبہ نے‘ ان سے ابن شہاب نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انصار کے بعض لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت چاہی اورعرض کیا یا رسول اللہ ! آپ ہمیں اس کی اجازات دے دیں کہ ہم اپنے بھانجے عباس بن عبدالمطلب کا فدیہ معاف کر دیں ‘ لیکن آپ نے فرمایا ‘ ان کے فدیہ میں سے ایک درہم بھی نہ چھوڑو ۔