كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ مَنْ لاَ يَثْبُتُ عَلَى الخَيْلِ صحيح وَلَقَدْ شَكَوْتُ إِلَيْهِ إِنِّي لاَ أَثْبُتُ عَلَى الخَيْلِ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا»
کتاب: جہاد کا بیان
باب : جو گھوڑے پر اچھی طرح نہ جم سکتا ہو ( اس کے لئے دعا کرنا )
ایک دفعہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کی کہ میں گھوڑے کی سواری پر اچھی طرح نہیں جم پاتا ہوں‘ تو آپ نے میرے سینے پر اپنا دست مبارک مارا‘ اوردعا کی اے اللہ ! اسے گھوڑے پر جما دے اور دوسروں کو سیدھا راستہ بتانے والا بنا دے اور خود اسے بھی سیدھے راستے پر قائم رکھیو ۔
تشریح :
مجاہد کے لئے دعا کرنا ثابت ہوا۔ کسی بھی اس کی حاجت سے متعلق ہو۔ حضرت جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ گھوڑے کی سواری میں پختہ نہیں تھے۔ اللہ نے اپنے حبیب کی دعا سے ان کی اس کمزوری کو دور کردیا۔ یہی بزرگ صحابی ہیں جنہوں نے یمن کے بت خانہ ذی الخلصہ کو ختم کیا تھا جو یمن میں کعبہ شریف کے مقابلہ پر بنایا گیا تھا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ۔