‌صحيح البخاري - حدیث 3030

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابٌ: الحَرْبُ خَدْعَةٌ صحيح حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الحَرْبُ خَدْعَةٌ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3030

کتاب: جہاد کا بیان باب : لڑائی مکر و فریب کا نام ہے ہم سے صدقہ بن فضل نے بیا ن کیا‘ کہا ہم کو ابن عیینہ نے خبر دی‘ انہیں عمرو نے ‘ انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا‘ آپ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا‘ جنگ تو ایک چالبازی کا نام ہے ۔
تشریح : مطلب یہ کہ جو فریق جنگ میں چستی چالاکی سے کام لے گا‘ جنگ کا پانسہ اس کے ہاتھ میں ہوگا۔ پس مسلمانوں کو ایسے موقع پر بہت زیادہ ہوشیاری کی ضرورت ہے۔ جنگ میں چستی چالاکی بہر صورت ضروری ہے اور اسی شکل میں اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے۔ مطلب یہ کہ جو فریق جنگ میں چستی چالاکی سے کام لے گا‘ جنگ کا پانسہ اس کے ہاتھ میں ہوگا۔ پس مسلمانوں کو ایسے موقع پر بہت زیادہ ہوشیاری کی ضرورت ہے۔ جنگ میں چستی چالاکی بہر صورت ضروری ہے اور اسی شکل میں اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے۔