كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابٌ: الحَرْبُ خَدْعَةٌ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «هَلَكَ كِسْرَى، ثُمَّ لاَ يَكُونُ كِسْرَى بَعْدَهُ، وَقَيْصَرٌ لَيَهْلِكَنَّ [ص:64]، ثُمَّ لاَ يَكُونُ قَيْصَرٌ بَعْدَهُ، وَلَتُقْسَمَنَّ كُنُوزُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ،
کتاب: جہاد کا بیان باب : لڑائی مکر و فریب کا نام ہے ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا‘ کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیا ن کیا‘ کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں ہمام نے اورانہیں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ کسریٰ ( ایران کا بادشاہ ) برباد وہلاک ہوگیا‘ اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں آئے گا ۔ اور قیصر ( روم کا بادشاہ ) بھی ہلاک و برباد ہو گیا‘ اور اس کے بعد ( شام میں ) کوئی قیصر باقی نہیں رہ جائے گا ۔ اوران کے خزانے اللہ کے راستے میں تقسیم ہوں گے