‌صحيح البخاري - حدیث 2994

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ التَّكْبِيرِ إِذَا عَلاَ شَرَفًا صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «كُنَّا إِذَا صَعِدْنَا كَبَّرْنَا، وَإِذَا تَصَوَّبْنَا سَبَّحْنَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2994

کتاب: جہاد کا بیان باب : جب بلندی پر چڑھے تو اللہ اکبر کہنا ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابن عدی نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے حصین نے ، ان سے سالم نے اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب ہم بلندی پر چڑھتے تو اللہ اکبر کہتے اور نشیب میں اترتے تو سبحان اللہ کہتے تھے ۔