‌صحيح البخاري - حدیث 2926

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ قِتَالِ اليَهُودِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ القَعْقَاعِ [ص:43]، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا اليَهُودَ، حَتَّى يَقُولَ الحَجَرُ وَرَاءَهُ اليَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ، هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي فَاقْتُلْهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2926

کتاب: جہاد کا بیان باب : یہودیوں سے لڑائی ہونے کا بیان ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا کہ ہم کو جریر نے خبردی عمارہ بن قعقاع سے ، انہیں ابوزرعہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک یہودی سے تمہاری جنگ نہ ہولے گی اور وہ پتھر بھی اس وقت ( اللہ تعالیٰ کے حکم سے ) بول اٹھیں گے جس کے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہو گا کہ اے مسلمان ! یہ یہودی میری آڑ لے کر چھپا ہوا ہے اسے قتل کر ڈالو ۔
تشریح : یہ قرب قیامت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بعد ہوگا۔ یہ قرب قیامت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بعد ہوگا۔