‌صحيح البخاري - حدیث 2922

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ الحَرِيرِ فِي الحَرْبِ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ: رَخَّصَ أَوْ رُخِّصَ لَهُمَا لِحِكَّةٍ بِهِمَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2922

کتاب: جہاد کا بیان باب : لڑائی میں حریر یعنی خالص ریشمی کپڑا پہننا ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے قتادہ سے سنا اور انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ) رخصت دی تھی یا ( یہ بیان کیا کہ ) رخصت دی گئی تھی ، ان دونوں حضرات کو خارش کی وجہ سے جو ان کو لاحق ہو گئی تھی ۔